21184مقدمات ، شکایات پر فوری ردعمل دیں : سی سی پی اوکی ہدایت
لاہور(کرائم ر پورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اس ضمن میں سال 2025 ء میں تاحال بجلی چوری میں ملوث 26457 ملزمان کو گرفتارکر کے21184مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ کینٹ ڈویڑن سے9125، صدر ڈویڑن سے5393 اور سٹی ڈویڑن سے 3095 بجلی چور وں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں پولیس بھرپورقانونی معاونت مہیا کر رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے فیلڈ افسران کو بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کی شکایات پر فوری ردعمل دیں اور متعلقہ اداروں سے قریبی رابطہ رکھیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات میں ملزمان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے بجلی چوری کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔