فارمی انڈوں کے نرخ زندہ برائلر کی قیمت سے تجاوز ،318روپیدرجن
لاہور(کرائم ر پورٹر)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 22روپے کمی سے 453روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 15روپے کمی سے 313روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے 318روپے فی درجن کی سطح پررہی۔ اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے25سے30روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا۔