مہنگائی کا راج برقرار، شکر سمیت روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا راج برقرار، شکر سمیت روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

شہر میں مہنگائی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، شکر سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین نرخوں کے مطابق شکر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 320 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔اسی طرح سرف کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ ہوا ہے، جو اب 610 روپے فی پیکٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، چائے کی پتی، دالیں، اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں وہیں کی وہیں ہیں، مگر مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ قیمتوں پر کنٹرول کے حکومتی دعوے صرف کاغذوں تک محدود دکھائی دیتے ہیں۔