وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سالانہ بنیاد پر مہنگائی 4.07 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ مہنگی، 12 سستی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مہنگی ہونے والی اشیاء میں سب سے نمایاں اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا جو 46.44 فیصد بڑھ گئی۔ اس کے علاوہ:
پیٹرول 1.72 فیصد
ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.45 فیصد
لہسن 1.41 فیصد
پیاز 1.22 فیصد
سرخ مرچ پاؤڈر 0.72 فیصد
مٹن 0.59 فیصد
بیف 0.41 فیصد
بناسپتی گھی (1 کلو) 0.22 فیصد
دہی 0.19 فیصد
مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سگریٹس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب، جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں:
مرغی 7.96 فیصد
کیلا 0.78 فیصد
دال چنا 0.67 فیصد
گُڑ 0.59 فیصد
آلو 0.43 فیصد
ایل پی جی 0.42 فیصد
انڈے 0.41 فیصد
خوردنی تیل (5 لیٹر) 0.30 فیصد
دال مونگ 0.29 فیصد
سستی ہوئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ عوام کے گھریلو بجٹ کو متاثر کر رہا ہے، اور حکومتی سطح پر قیمتوں کے استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔