پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔
چائے پتی کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 1920 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جب کہ سرف کی قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 580 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔اسی طرح شکر اور گڑ کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، آٹے کی قیمت 1730 روپے سے بڑھ کر 1760 روپے تک پہنچ گئی ہے، اور چینی کی قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرے اور عوام پر بڑھتے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔