26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور، وارنٹ گرفتاری منسوخ

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور، وارنٹ گرفتاری منسوخ

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

عدالت نے علیمہ خان کی فرد جرم کی کارروائی کو چیلنج کرنے کی درخواست کو بھی خارج کر دیا۔علیمہ خان اپنے وکیل فیصل محمود ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں جج امجد علی شاہ، سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور وکلاء صفائی موجود تھے۔ مقدمے کے 8 گواہان بھی عدالت کے احاطے میں موجود تھے۔سماعت کے دوران، علیمہ خان کی جانب سے دلیل دی گئی کہ فرد جرم کے وقت ملزم کی موجودگی اور دستخط ضروری ہیں، اور ملزمہ و وکلاء کو فرد جرم کی معلومات میڈیا کے ذریعے معلوم ہوئی۔پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ فرد جرم قانونی طور پر درست طریقے سے عائد کی گئی، اور ملزمہ و وکلاء جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ دو ماہ تک کسی نے فرد جرم کی کارروائی چیلنج نہیں کی۔