26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ ارجنٹ چھٹی پر جانے کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں اور آج آخری دو گواہان تفتیشی افسران پر جرح مکمل ہونی تھی۔ علیمہ خان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا گیا ہے۔