علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر 2024 احتجاج کا مقدمہ: وارنٹ گرفتاری جاری

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر 2024 احتجاج کا مقدمہ: وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

 عدالت نے ملزمہ کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی جبکہ پراسیکیوشن کی درخواست پر مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا۔سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک اور سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پیش ہوئے۔ اس دوران پانچ ملزمان کے وکلاء نے 10 گواہوں پر جرح مکمل کی، تاہم آج باقی گواہوں پر جرح نہیں ہو سکی۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے کی 28 سماعتیں ہو چکی ہیں اور علیمہ خان کی کنڈکٹ کی وجہ سے سماعت میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے، اس لیے عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا۔ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پراسیکیوشن کی اعتراضات کے بعد مسترد کر دی گئی اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔