سوات(آئی این پی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیویز اہلکار عبد الکبیر کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی اہم عوامی خدمت کرنے والوں پر دہشتگرد حملہ ناقابلِ برداشت ہے، حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اس قسم کی مزاحمت کے باوجود انسداد پولیو مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری ہے اور پولیو کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔