سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر کے بیانات ناقابلِ برداشت ہیں:شیری رحمان

بھارت کو اپنے شہریوں کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر  کا منصفانہ حل ضروری ہے
اسلام آباد(آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق حالیہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر کے بیانات اشتعال انگیز اور ناقابلِ برداشت ہیں،سندھ وہ پہلی صوبائی اسمبلی تھی جس نے 1947 سے پہلے پاکستان میں شمولیت کی قرارداد منظور کی تھی۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ برطانوی دور میں سندھ نے بمبئی پریزیڈنسی میں ضم ہونے کی مزاحمت کرتے ہوئے 1 اپریل 1936 کو علیحدگی حاصل کی،  بھارت کے وزیر دفاع کے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں،  ہندوستان کو اپنے شہریوں کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کشمیر کے مسئلے کا منصفانہ حل ضروری ہے