پولیو کے خاتمے تک مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی مرادعلی شاہ

پولیو کا خاتمہ ضروری، قطرے لازمی پلائیں،  اگر کہیں پولیو کی ٹیم نہیں پہنچ سکی تو 1166 پر کال کر کے اطلاع دیں،وزیر اعلی
کراچی(آئی این پی )وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کی جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔وزیراعلی سندھ کو انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی رپورٹ پیش کردی گئی، رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں پولیو مہم کی مجموعی گھریلو کوریج 92 فیصد، ریکال کوریج 93 فیصد رہی، پہلے روز 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہے