ڈاکوئوں کے حملے کا خدشہ، سیلاب نقصانات کا سروے روک دیا گیا

 سروے ٹیم کی سیکیورٹی پر مامورپولیس ٹیم پر کچے کے ڈاکوئوں نے حملہ کیا تھا
 سیلاب متاثرین میں امدادکی تقسیم میں تاخیر ، کسان فصل کی کاشت کیلئے پریشان 
روجھان (آئی این پی )روجھان میں کچے کے ڈاکوئوں کے حملے کے پیش نظر دریائے سندھ کے سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا سروے روک دیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق روجھان کے سیلابی علاقوں میں کچے کے ڈاکوئوں کے حملے کے خدشے کے پیش نظر دریائے سندھ کے سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کاسروے روک دیاگیا ہے ۔سروے روکنے کافیصلہ گزشتہ دنوں سروے ٹیم کی سیکیورٹی پر مامورپولیس ٹیم پر کچے کے ڈاکوئوں کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا۔سیلاب سے نقصانات کا سروے روکنے سے سیلاب متاثرین میں امدادکی تقسیم میں تاخیر کا خدچہ ہے،بروقت امداد نہ ملنے سے سیلاب متاثرین نئی فصل کی کاشت  کیلئے   پریشان ہیں ۔