سیلاب سے نقصانات، عدلیہ کی نگرانی میں کمیشن بنایا جائے، لیاقت بلوچ

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین بجلی بِلوں میں ریلیف کا اعلان اچھا ہے 
      نقصانات کا درست ڈیٹا، متاثرین کے حق انصاف کے مطابق امداد پہنچانا چیلنج ہے
 وہاڑی (اے ایف بی )قائم مقام امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ  سیلاب سے نقصانات کے جائزہ کے لیے عدلیہ کی نگرانی میں کمیشن بنایا جائے لیاقت بلوچ نے وہاڑی، بہاولپور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیالیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی کے کارکنان اور الخدمت فانڈیشن کے والنٹیئرز اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کام جاری ہیں لیکن سیلابی پانی کے اترجانے کے بعد نقصانات کا درست ڈیٹا، بحالی کے لیے متاثرین کے حق انصاف کے مطابق امداد پہنچانا بڑا چیلنج ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بِلوں میں ریلیف کا اعلان اچھا ہے