سیلاب کے نقصانات میں حکمرانوں کی نااہلیاں بھی شامل ہیں: حافظ نعیم

 گجرات (آئی این پی )امیر جماعت اسلامی پاکستان  حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی بہت سی نااہلیاں بھی شامل ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے پنجاب کے علاقے قادر آباد میں سیلاب متاثرین اور الخدمت فانڈیشن کے رضاکاران سے ملاقاتیں کیں جب کہ پھالیہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران وہ گجرات میں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے اور وہاں کے متاثرین اور امدادی کاموں میں مصروف کارکنان سے مسائل دریافت کیے۔گجرات میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سالہا سال سے مسلط حکمران ہی عوامی مسائل کے ذمہ دار ہیں، پورے ملک میں سیلاب کے باعث بحرانی کیفیت کا سامنا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، لیکن اِس میں ہمارے حکمرانوں کی بھی بہت سے نااہلیاں ہیں ، جن کے بروقت کام نہ کرنے سے عوام بھگتے ہیں