گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلی سے حلف لینے کیلئے خیبرپختونخوا جائیں گے‘عدالتی حکم کے مطابق آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں گے، فلسطینیوں کی نسل کشی کو دنیا نے دیکھا، سیز فائر خوش آئند ہے
اب ایک سیز فائر ہوا ہے مگر تاریخ میں سب سے زیادہ سیز فائر توڑنے والی صیہونی حکومت ہی رہی ہے، ہم امید رکھتے ہیں یہ سیز فائر جاری رہے گا:،چیئرمین پیپلز پارٹی کا تقریب سے خطاب
کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہم تو دنیا سے مقابلہ کرنے والے ہیں، آپ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں۔آرٹس کونسل کراچی میں جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی زندگیوں کے مسائل کے حوالے سے میاں رضا ربانی کے مختصر ناول کی تقریب انتساب ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا رضا ربانی کی کتاب کی انتسابی تقریب پر مبارکباد دیتا ہوں، اس کتاب کو پطرس بخاری کی بیسٹ کتاب کا ایوارڈ بھی ملا۔بلاول بھٹو نیکہا کہ یہ نسل کشی فلسطین کے بچے ہی نہیں بلکہ اسمیں صحافی ڈاکٹرز ار نرسیس کی بھی نسل کشی ہے، جنگ بندی پر دستخط بھی ہوئے لیکن جنگ بندی توڑی بھی اسرایل کی جانب سے ہی جاتی ہے، امید ہے کہ یہ جنگ بندی نا توڑی جائے، غزہ اور فلسطین کے بچوں اور عوام کا تحفظ ہو۔دنیا کی اکثریت کی طرح ہر پاکستانی فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ پچھلے دو سالوں سے ہم آنکھوں کے سامنے مایوسی کے ساتھ غزہ میں نسل کشی دیکھتے آرہے ہیں۔ اب ایک سیز فائر ہوا ہے مگر تاریخ میں سب سے زیادہ سیز فائر توڑنے والی صیہونی حکومت ہی رہی ہے، ہم امید رکھتے ہیں یہ سیز فائر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تقریب سے ہمارے وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کے اصرار پر خطاب بھی کیا، بی بی نے بھی اپنی زندگی میں کتاب لکھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ کتاب ضرور لکھیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے آین اور قانون کی پاسداری کی، خیر پور میں بھی اسپیشل اکنامک زون ہے، فنانشل ٹامز اور ایف ڈی آی نے رپورٹ پبلش کی ہے۔اس رپورٹ میں دنیا کے سب سے کامیاب اکنامک زون میں خیر پور کا اکنامک زون بھی شامل ہے، ایشیا پیسفک میں دوسری پوزیشن خیر پور اکنامک زون کو ملی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم تو دنیا سے مقابلہ کرنے والے ہیں، میں سندھ حکومت کی تعریف کرنا چاہ رہا ہوں کہ آپ کا تو مقابلہ کسی اور شہر اور صوبے سے ہی نہیں، یہ ہمارا ایک کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بینظر بھٹو نے پبلک پرایوٹ پارٹنرشپ متعارف کروایا، پبلک پرایوٹ پارٹنرشپ کے انعقاد کو دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان کے کسی دوسرے صوبے سے نہیں ہے، ہم تو دنیا کا مقابلہ کرنے والے ہیں، ہمیں فخر ہے ہم چاہے جس بھی شہر سے تعلق رکھتے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں بلکہ سندھ کا مقابلہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے اور یہ پاکستان کی کامیابی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پورے ملک کو ایک ہوکر دنیا سے مقابلہ کرنا چاہیے اور آپس میں تقسیم نہیں ہونی چاہیے بلکہ کہیں بھی کام ہورہا ہے اور پاکستان کا نام روشن ہورہا ہے تو ہمیں فخر کرنا چاہیے