بدگمانیاں پیدا کریں گے تو تکنیکی معاملات پر تنازعات پیدا ہو جائیں گے، انجینئرزکا فرض ہے واٹر سکیورٹی پر پلان تیارکریں،وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کینالز کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق احسن اقبال نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدگمانیاں پیدا کریں گے تو تکنیکی معاملات پر تنازعات پیدا ہو جائیں گے، انجینئرزکا فرض ہے کہ واٹر سکیورٹی پر پلان تیارکریں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالے، ہمیں 2047 تک بھارت کو معاشی میدان میں پیچھے چھوڑنا ہے۔