لاہور(نیٹ نیوز )حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سوزش کی بلند سطح دماغ کے سفید مادے (white matter of the brain) خصوصاً لمبک نظام میں ہونے والے نقصان سے منسلک ہے۔جریدے نیورولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں لگنے سے پیدا ہونے والی سوزش اور اس کی بڑھتی ہوئی سطح دماغ کے سفید مادے کو پہنچنے والے نقصان سے منسلک ہے۔یہ تحقیق اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ بعض سابق فٹبالرز بعد ازاں دماغی امراض میں کیوں مبتلا ہو جاتے ہیں۔انسان کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کیلئے بہترین غذاسینئر محقق کا کہنا ہے کہ فٹ بال، رگبی، مارشل آرٹس جیسے جسمانی کھیل جن کے دوران سر پر بار بار چوٹ لگتی ہیں، گزشتہ تحقیقات میں نیوروڈیجینیریٹیو امراض (neurodegenerative diseases)، مثلاً سی ٹی ای (کرونک ٹرامیٹک اینسیفالوپیتھی)، کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک پایا گیا۔ اس تحقیق کے لیے سائنس دانوں نے 223 مَردوں کا جائزہ لیا، جن میں سے 170 نے کالج یا پیشہ ورانہ سطح پر فٹبال کھیلی تھی، تمام شرکاء کی عمریں 50 کی آخری دہائی میں تھیں۔محققین نے ہر فرد کے خون اور ریڑھ کی ہڈی کے سیال (اسپائنل فلوئڈ) کے نمونے حاصل کیے اور دماغی ساخت کا جائزہ لینے کے لیے ایم آر آئی اسکین کیے، اس کے ساتھ ساتھ سی ٹی ای کی علامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ تقریباً 59 فیصد فٹبالرز میں ذہنی تنزلی دیکھی گئی، جبکہ 58 فیصد میں رویے اور جذبات کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔