14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی‘ 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا سونا برآمد کیا گیا
25 لاکھ سے زائد کی بھارتی ، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب ، یو اے ای کی کرنسی برآمد ہوئی:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے ٹی ایل کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ میں برآمدگی کی تفصیل جاری کردی‘ چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے ، جن میں 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی، 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی ، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب ، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی جس کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے پولیس کے چھاپے کے دوران برآمدگی پر ایف آئی اے اور سائبر کرائم ایجنسی کے نمائندوں کی گواہی بھی شامل ہے