ویب ڈیسک:لاہور کی فضاؤں میں سموگ اور گرد و غبار کے باعث آلودگی عروج پر پہنچ گئی، جس سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے اور لاہور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کے مختلف علاقوں میں خطرناک حد تک آلودگی ریکارڈ کی گئی، جیسے کہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں 1254 اور مراتب علی روڈ پر 1111۔سموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ حکومت پنجاب نے لاہور سمیت گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، اور 31 جنوری تک سموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔مزید حفاظتی اقدامات کے طور پر ہائر سیکنڈری سکولز کو 17 نومبر تک بند رکھا جائے گا، جبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں کو بند کیا جا رہا ہے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔