جوا ایپ کی تشہیر کے کیس میں یوٹیوبراڈکی بھائی کی درخواست پر اہم پیش رفت

جوا ایپ کی تشہیر کے کیس میں یوٹیوبراڈکی بھائی کی درخواست پر اہم پیش رفت

یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت مقرر
جسٹس شہرام سرور پیر کو سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کی تھی۔درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمٰن نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔موقف کے مطابق، درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، اور کبھی نوٹس بھیجا نہیں گیا۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو جسمانی ریمانڈ پر 10 دن تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔