پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو انٹرنیشنل کیریئر میں پہلی بار ریڈ کارڈ ملا

پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو انٹرنیشنل کیریئر میں پہلی بار ریڈ کارڈ ملا

کرسٹیانو رونالڈو کو حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد اپنی بین الاقوامی فٹبال کیریئر میں پہلا ریڈ کارڈ ملا۔

یہ واقعہ گزشتہ روز آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں پرتگال اور آئرلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران پیش آیا۔ میچ کے 61ویں منٹ میں رونالڈو کو اُس وقت میدان سے باہر بھیج دیا گیا جب انہوں نے آف دی بال ایکشن میں آئرش ڈیفینڈر ڈارا اوشی کو کہنی ماری۔ابتدائی طور پر ریفری گلین نیبرگ نے انہیں پیلا کارڈ دکھایا، لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR) کی مشورے کے بعد ان پر ریڈ کارڈ کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرتگال پہلے ہی 0-2 سے پیچھے تھا۔ یہ رونالڈو کے ریکارڈ ساز بین الاقوامی کیریئر کا پہلا ریڈ کارڈ ہے، حالانکہ اس سے قبل کلب کی سطح پر انہیں 13 مرتبہ ریڈ کارڈ ملا ہے۔

اس واقعے کے بعد، فیفا قوانین کے مطابق رونالڈو کو کم از کم 3 میچوں کی پابندی کا سامنا ہو سکتا ہے، جس سے وہ ورلڈ کپ کے ابتدائی ایک یا دو میچوں سے باہر ہو سکتے ہیں۔ میچ میں آئرلینڈ نے پرتگال کو 0-2 سے شکست دی، اور اپنی 2026 ورلڈکپ کی کوالیفائی کرنے کی امیدیں روشن کی ہیں، جبکہ پرتگال کو اس شکست کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔