پرتگالی فٹبال فیڈریشن کا فیصلہ، کرسٹیانو رونالڈو پر پابندی عائد

پرتگالی فٹبال فیڈریشن کا فیصلہ، کرسٹیانو رونالڈو پر پابندی عائد

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے واقعے پر ضابطے کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق رونالڈو اور کوچ جارج جیسز کے درمیان کھیلنے کے وقت سے متعلق اختلافات پیدا ہوئے، جس کے بعد اسٹار فٹبالر ناراض ہو کر ٹیم کا کیمپ چھوڑ گئے۔ اس معاملے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایک سے چھ ماہ تک پابندی کا امکان

رپورٹس کے مطابق رونالڈو پر ایک سے چھ ماہ تک پابندی عائد کی جا سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ڈسپلنری کونسل کرے گی۔ اگر پابندی ایک ماہ سے زیادہ ہوئی تو وہ اگلے ماہ ڈنمارک اور ویلز کے خلاف نیشنز لیگ کے میچز سے محروم ہو سکتے ہیں۔ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کو مختصر مدت کی پابندی کا سامنا ہونے کا امکان زیادہ ہے، تاہم حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔

رونالڈو نے غلطی تسلیم کر لی

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیان میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور پرتگالی عوام سے معذرت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ کیمپ چھوڑنا ان کی غلطی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کوچ کی جانب سے کیے گئے وعدے سے انحراف نے انہیں مایوس کیا، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے عمل کے نتائج سامنے آنے چاہییں اور قوانین کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔دوسری جانب کوچ جارج جیسز نے کہا کہ انہوں نے رونالڈو کا بیان پڑھ لیا ہے اور اب ان کی توجہ ٹیم کے معاملات پر مرکوز ہے۔

پرتگال کے ریکارڈ ساز کھلاڑی

کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی قومی ٹیم کی جانب سے اب تک 234 میچز کھیل چکے ہیں اور ان کے نام ریکارڈ 146 گول ہیں۔ ممکنہ پابندی کی صورت میں ان کی آئندہ بین الاقوامی میچوں میں شرکت متاثر ہو سکتی ہے۔