پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

    لاہور (کرائم رپورٹر) ملک کے مختلف مقامات پر حالیہ چند روز میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملکی حالات کے باعث صوبہ پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ گزشتہ 2 روز میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔