خاتون انجینئر حمرا لادی ایس ڈی او گلشن راوی سب ڈویژن تعینات

لاہور (خصوصی رپورٹ)لیسکو نے خاتون انجینئر حمرا لادی کو ایس ڈی او گلشن راوی سب ڈویڑن تعینات کردیا ،یسکو کی تاریخ میں دوسری خاتون آپریشنل سب ڈویڑن میں تعینات ہوئیں ،مرا لادی حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ڈیپوٹیشن پر لیسکو آئیں، اسسٹنٹ منیجر حمرا لادی نے ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سی ای او لیسکو کا کہنا ہے کہ حمرا لادی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور بہترین انتظامی رویے سے لیسکو کے آپریشنل نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔