بجلی کمپنی صارف سے نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس کے تحت بجلی خریدے گی، صارف کو بجلی موجودہ ٹیرف کے حساب سے فراہم کی جائے گی
خرید اور فروخت کے الگ الگ میٹر ہوں گے، نیا نیٹ میٹرنگ صارف اپنی بجلی کسی دوسرے صارف کو فروخت نہیں کر سکے گا‘نیا میکنزم تیار
اسلام آباد (آئی این پی)نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری اور فراہمی کیلئے نیا میکنزم تیار کر لیا گیا۔ خرید اور فروخت کے لئے الگ الگ ٹیرف نافذ ہوں گے۔ نیپرا نے پروزیومر ریگولیشنز 2025 جاری کر دیں۔نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری اور فراہمی کے لیے نیا میکنزم متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت خرید اور فروخت کے لیے الگ الگ ٹیرف ہوں گے۔ ریگولیشنز کے مطابق بجلی کمپنی صارف سے نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس کے تحت بجلی خریدے گی، جبکہ صارف کو بجلی موجودہ ٹیرف کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے پروزیومر کی اصطلاح متعارف کروا دی گئی ہے، ریگولیشنز کے تحت کوئی بھی صارف اپنے لوڈ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا مجاز نہیں ہوگا، جبکہ نیپرا صارف کی پیداوری صلاحیت پر نظرثانی بھی کر سکے گا۔نئے نظام کے مطابق صارفین کے لیے بجلی کی خرید اور فروخت کے الگ الگ میٹر ہوں گے، اور نیا نیٹ میٹرنگ صارف اپنی بجلی کسی دوسرے صارف کو فروخت نہیں کر سکے گا۔نیپرا کے مطابق نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق نئے صارفین پر ہوگا، جبکہ موجودہ صارفین پر اطلاق پرانے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا