کراچی (آئی این پی )کراچی میں رہائشی اور کمرشل علاقوں کا فرق ختم کردیا گیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈنگ ریگولیشنز میں ترمیم کرکے رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات اور سرگرمیوں کی اجازت دے دی ۔ ماہرین اور شہریوں نے اس اقدام کو متنازع اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے مترادف قراردیا ہے۔کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ریگولیشنز2002میں ترمیم سے 60،80،100اور150فٹ چوڑے روڈ پر پلاٹس کو تجارتی اور تفریحی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔