حیدرآباد (آئی این پی)بھارت کے حیدرآباد میں سائبر آباد پولیس کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے نانک رام گوڑہ کے علاقے سے 12خواجہ سرا ئوں کو گرفتار کرلیا۔بھارت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے عوامی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے خواجہ سرا گانے گانے،عوام کو غلط کام کی طرف راغب کرنے، اشارے کرنے اور لوگوں کے لئے پریشانی پیدا کرنے میں ملوث تھے