گیس بھرنے سے سیوریج لائنز میں دھماکا

لاہور (کرائم رپورٹر) لارنس روڈ پر سیوریج لائن میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پالیاریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ محدود نوعیت کا تھا اور خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے سیوریج لائن کا معائنہ کر کے گیس کے اخراج کو روک دیاواقعے کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔