فور مین توصیف، یوسف ،عزیز الرحمان سمیت 4 افراد واپڈا ہسپتال منتقل
سی ای اولیسکوانجینئرمحمدرمضان نے واپڈاہسپتال میں ملازمین کی عیادت کی
لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکو کے 132 کے وی اولڈ کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن پر حادثہ،اولڈ کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی چلاتے ہوئے حادثے میں 4 ملازمین کرنٹ لگنے سے شدید جھلس گئے۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بجلی کی سپلائی دینے والے گریڈ اسٹیشن میں دوران کام بجلی کی سپلائی کے دوران زور دار دھماکہ ہو گیا جسکی وجہ سے وہاں کام کرتے 4 ملازمین بری طرح جھلس گئے،حادثہ کنٹرول روم میں ان کمنگ پینل پر کام کرتے ہوئے پیش آیا، زرائع کا کہنا ہے کہ بوسیدہ پینل پر کام کرتے ہوئے دھماکہ ہوا،حادثے میں فور مین توصیف، یوسف ،عزیز الرحمان سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئیزخمیوں کو طبی امداد کیلئے واپڈا ہسپتال منتقل کردیا گیادوسری جانب سی ای اولیسکوانجینئرمحمدرمضان نیواپڈاہسپتال میں زخمی ملازمین کی عیادت کی۔اس موقع پرانجینئر محمد رمضان بٹ نے زخمی ملازمین کو بہترین طبی امداد فراہم کرنیاور حفاظتی ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدیقینی بنانیکی ہدایت کی