14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کرلیں
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7کارروائیوں کے دوران 1خاتون سمیت 6 ملزمان کوگرفتارکرکے 14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 400 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کی گئی گرفتار ملزمہ کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ریلوے روڑ پشاور کے قریب2 موٹر سائیکل سوارں کے قبضے سے 8 کلو آئس برآمد کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب مسافر کے قبضے سے 4.8 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا راوی ٹول پلازہ کے قریب مسافر کے قبضے سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا ڈسٹرکٹ قصور میں بارڈر ایریا کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.352 کلوگرام ہیروئن اور 6 ڑرون بیٹریاں برآمد کی گئی ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 97 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی زیرو پوائنٹ کراچی کے قریب 14.400 کلوگرام چرس برآمد کی گئی کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔