بھارت نے دریائے ستلج میں سیلابی ریلا چھوڑنے کی اطلاع پاکستانی حکام کو دی ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔حکام کے مطابق، بھارت کی جانب سے آنے والے پانی کے ریلوں کے باعث دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب تحصیل عارف والا کے کئی دیہات اور بستیاں زیر آب آ چکی ہیں۔مزید برآں، بہاولنگر میں بھی سیلاب کے نتیجے میں بہت سی بستیاں متاثر ہوئی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی موجود ہیں۔ حکام نے عوام کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔