جاپانی وزیر اعظم نے تائیوان کے بارے میں اشتعال انگیز ریمارکس دیئے: چینی نائب وزیر خا رجہ
بیجنگ(یواین پی) چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ نے چین میں جاپانی سفیر کو طلب کرکے جاپانی وزیر اعظم سانے تاکائیچی کے چین سے متعلق غلط بیانات اور اقدامات کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابقسن وے ڈونگ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم سانے تاکائیچی نے حال ہی میں تائیوان کے بارے میں صریح اشتعال انگیز ریمارکس دیے، جس میں آبنائے تائیوان میں فوجی مداخلت کے امکان کی طرف اشارہ کیا گیا تھا، جو کہ انتہائی سنگین ہے اور اس کا بہت منفی اثر ہے۔