جاپانی شہریوں کا وزیراعظم سے اپنے غلط ریمارکس واپس لینے کا مطالبہ

    ٹوکیو(یواین پی)سینکڑوں جاپانی شہریوں نے وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے ایک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سانائے تاکائیچی اپنے غلط ریمارکس کو فوری طور پر واپس لیں۔جمعہ کے روز مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایشیا پیسیفک جنگ کے دوران جاپان نے ایشیائی ممالک کو بھاری نقصان پہنچایا تھا، اسی پس منظر میں جاپان کے آئین کی نہایت اہم شق، آرٹیکل 9، وضع کی گئی تھی۔ چین کے خلاف سانائے تاکائیچی  کے اشتعال انگیز ریمارکس  ناقابل قبول ہیں