چین کاجاپان سے غلط بیانات واپس لینے کا مطالبہ

    بیجنگ (یواین پی) جاپان کی طرف سے ''تائیوان کی قانونی حیثیت '' سے متعلق بیان پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کے امور پر جاپان نے بار بار اپنا موقف چھپایا ہے یا مبہم بیانات کا سہارا لیا ہے۔ جاپان،تائیوان کی واضح طور پر چین میں واپسی کا عہد کرنے والے ''قاہرہ اعلامیے''، ''پوٹسڈم اعلامیے'' اور ''جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی دستاویز'' کا ذکر نہیں کرتا۔ چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد بنانے والی چار سیاسی دستاویزات کے ذکر سے بھی گریز کرتا ہے۔ جاپانی حکومت کے ایک چین کے اصول پر قائم سیاسی وعدے کا ذکر نہیں کرتا