ٹوکیو(آئی این پی)جاپانی کنزرویٹو پارٹی کے رہنما خواتین سے متعلق شرمناک بیان دینے کے بعد مشکل میں پڑ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی قانون ساز اور وزیر ناکی ہائیکوٹا نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کی گرتی ہوئی شرح پیدائش کو بڑھانے کے لیے خواتین کو 30 سال کی عمر کے بعد اپنے رحم ( بچہ دانی) کو ہٹانے پر غور کرنا چاہیے۔ ناکی ہائیکوٹا نے ریمارکس پر معافی مانگتے ہوئے اسے ایک فرضی خیال اور سائنس فکشن کہانی قرار دیا۔