یہ کسی طرح سے بھی اصلاحات کے مقصد میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گا:عبوری سربراہ محمد یونس
ڈھاکہ ( آئی این پی )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ تاریخی جمہوری اصلاحات کے چارٹر پر آئندہ سال فروری میں ریفرنڈم کروایا جائے گا جس روز پارلیمانی انتخابات منعقد ہونا ہوں گے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوبل امن انعام یافتہ 85 سالہ محمد یونس نے کہا کہ گزشہ سال بغاوت کے بعد مکمل ٹوٹا پھوٹا سیاسی نظام ورثے میں ملا ہے، اصلاحات کا چارٹر آمرانہ نظام کی واپسی سے بچنے کیلئے اہم ہے۔یہ کسی طرح سے بھی اصلاحات کے مقصد میں رکاوٹ نہیں پیدا کرے گا۔