خالدہ ضیاء کی جماعت اور آرمی چیف کا رواں سال الیکشن کا مطالبہ‘حکومت اگلے سال کرانا چاہتی ہے
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے‘ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے موجودہ حکومت سے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس جاپان کے دورے پر ہیں۔خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش نیشنل پارٹی نے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر یونس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جون 2026ء میں ہوں گے۔ آرمی چیف نے بھی دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔