بھارت جمہوری بنگلہ دیش کی حمایت جاری رکھے گا:نریندر مودی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت  کے وزیرِاعظم نریندر مودی  نے کہا ہے  بھارت جمہوری، ترقی پسند اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے بنگلہ دیش کی حمایت جاری رکھے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات  کے  حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں انھوں نے مزید کہا کہ بی این پی کی فتح بنگلہ دیش کے عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے جو پارٹی کے رہنما طارق رحمان کی قیادت پر ہے۔مودی نے  اپنی  پوسٹ میں لکھا کہ  میں آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ ہمارے کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور ہمارے مشترکہ ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔