وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ‘ پرامن ہمسائیگی کے وژن کا اعادہ

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں کابل دورے کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ اور متعلقہ وزارتوں کے حکام نے اجلاس میں بریفنگ دی، وزیر خارجہ نے پرامن ہمسائیگی کے وژن کا اعادہ کیا۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے تجارت، روابط، پائیدار ترقی اور خوشحالی کے عزم کو دہرایا، اجلاس وزیر خارجہ کے 19 اپریل کے کابل دورے کے تناظر میں بلایا گیا، اجلاس میں کابل دورے کے نتائج پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔