اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری اداروں کی نجکاری اور کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جی ٹو جی معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور نجی شعبے کے کردار کو وسعت دے کر وسیع تر معاشی اصلاحات کو تقویت دینے پر غور کیا گیا