اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی مسترد کرنے کی سفارش منظور

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی مسترد کرنے کی سفارش منظور

ویب ڈیسک:کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی کو مسترد کرنے کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔

 ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارتوں کے وزراء اور وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری یا جی 2 جی موڈ کے ذریعے ادارے کو الگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔کمیٹی نے پی آئی اے کی ایوی ایشن ڈویژن کے فنانس جائزے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے وزیر مملکت برائے خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی ہوٹل کی نجکاری اور قانونی راستوں کا جائزہ لے گی۔ مزید برآں، کمیٹی نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی فروخت کے معاہدے کو آئندہ اجلاس سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔