ویب ڈیسک:اسرائیل اور فرانس کے درمیان پیرس میں ہونے والے فٹبال میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان تصادم ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی تماشائی فرانسیسی تماشائیوں سے الجھ پڑے، جس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا۔
جھگڑے کی بنیادی وجہ غزہ جنگ کے حوالے سے نعرے بازی تھی، جس میں فرانسیسی تماشائی اسرائیل مخالف اور غزہ جنگ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔اس صورتحال نے صہیونی فینز کو مشتعل کر دیا، اور انہوں نے میزبان ملک کے فینز سے شدید الجھائی کی۔ سیکیورٹی فورسز نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم ان کی کوششیں ناکام رہیں اور تصادم مزید بڑھ گیا۔
یہ واقعہ ایک اور فٹبال میچ کے بعد پیش آیا، جب جرمن فٹبال کلب کے شائقین نے چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف فلسطین کی آزادی کے حق میں بیرز آویزاں کیے تھے، جس پر اسرائیلی شائقین نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔