پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل سنچورین میں ہلکی بارش کے باعث وقت پر شروع نہ ہو سکا۔
بارش کے سبب پچ اور اسکور کارڈ کورز سے ڈھانپ دیے گئے ہیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے، جس کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کو اپنی دوسری اننگز میں 88 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ بابر اعظم 16 اور سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ کھلاڑیوں کی بحالی کے لیے بارش کے بعد کھیل شروع ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔