بارہ دری مغلیہ وقت کی ایک شاندار عمارت، ثقافتی ورثے کا اہم حصہ
لاہور ( کرائم رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے وزیر خان بارہ دری کے تحفظ و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔ وزیر خان بارہ دری مغلیہ وقت کی ایک شاندار عمارت اور ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہے۔ یہ 1635 میں باغ کے ایک حصے کے طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ وزیر خان بارہ دری کا نام عمارت میں داخلے کے لئے موجود بارہ دروازوں کی وجہ سے پڑا تھا۔ اس کی بحالی میں نہ صرف عمارت کے بنیادی ڈھانچے کا تحفظ شامل ہے بلکہ وزیر خان بارہ دری میں ادبی سرگرمیوں کو آغاز کرنا بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے پر 166.8ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ جون 2026تک مکمل ہوگا۔