اسلام آباد (آئی این پی )وزارت قانون و انصاف نے انسداد عصمت دری ایکٹ 2021سے دفعہ 354کو حذف کر دیا۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خصوصی کمیٹی کی سفارش پر متعلقہ دفعہ ہٹائی۔ وزارت قانون کے مطابق اس تبدیلی سے عصمت دری،جنسی تشدد کے سنگین معاملات سے نمٹنے میں مدد ملے گی،وزارت قانون نے اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعہ 30 کے تحت اختیار استعمال کیا۔اعلامیے کے مطابق دفعہ 354 حرمت مجروح کرنے کے ارادے سے عورت پرحملے سے متعلق تھی،یہ جرم روایتی طورپرمجسٹریٹ عدالت کے ذریعے چلایا جاتا ہے،یہ دفعہ جنسی تشدد کا سنگین نوعیت کا جرم نہیں بنتی تھی۔