علی امین گنڈا پور کے گارڈز نے کارکنوں پر فائرنگ کی‘ یہ کم از کم اپنا بیان تو سیدھا کرلیں،اب صوبائیت کارڈ کھیلنا شروع کردیا ہے
پی ٹی آئی نے سنگجانی پر اتفاق کیا ‘ بشریٰ بی بی نے انکار کردیا‘ مظاہرین کی تعداد دیکھ کربندے کا میٹر پھر جاتا ہے:قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے ابھی تک پی ٹی آئی والے یہ نہیں بتا سکے کہ بارہ اموات ہوئیں یا سینکڑوں ہا ہزاروں ہوئیں ہوائی باتیں کرنا قومی اجتماعی شعور کی توہین ہے آدھا وقت انہوں نے بندوقوں کی خصوصیات بتانے میں ضائع کیا باہمی اختلافات کے باعث اپنا اپنا بیان اور اموات کی تعداد دیتا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جب یہ براستہ مونال بھاگے ہیں تو بشریٰ بی بی ان کے ساتھ تھی بشریٰ بی بی نے کہا یہ ان کو چھوڑ کر بھاگے ان ریکارڈ ہے علی امین گنڈا پور کے گارڈز نے کارکنان پر فائرنگ کی یہ کم از کم اپنا بیان تو سیدھا کرلیں اب انہوں نیصوبائیت کا کارڈ کھیلنا شروع کیا‘ایوب خان نے پاکستان کو تقسیم کرنے کی مہم چلائی ان کے جنرل سیکٹری لاہور میں چار کارکنان تک نہیں پہنچے تو ہمارا کیا قصور ہے ان کو پارا چنار کے حالات کا احساس نہیں ہوتا پارا چنار چھوڑ کے اسلام آباد پر ناکام چڑھائی کی بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی پر اتفاق کیا اور بشریٰ بی بی نے انکار ہے مظاہرین کی تعداد دیکھ کربندے کا میٹر پھر جاتا ہے ۔بشریٰ بی بی کارکنان کو چھوڑ کر بھاگی ہے یہ سارے مونال کے راستے بھاگتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے تینوں دفعہ مونال کے راستے بارہ ضلعے کراس کیے اب سول نافرمانی کا اعلان کیا ہے ‘آج سے دس سال پہلے بھی سول نافرمانی کا اعلان کیا تھامیرا چیلنج ہے کوئی پاکستان بل دینے سے انکار نہیں کرے گامیں اصرار کرتا ہوں یہ اپنے اعلان پر کھڑے رہیں