بھارت: زمینی تنازع پر باپ نے بیٹی کا گلا کاٹ کر الزام پڑوسی پر لگادیا

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص نے زمینی تنازع کے اوپر پڑوسی کو پھنسانے کے لیے اپنی ہی بیٹی کو مار ڈالا اور الزام پڑوسی پر دھر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع کشنی نگر میں پیش آیا جہاں ملزم نے 4 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی 16 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا۔پولیس کے مطابق جے نارائن کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے اور دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا