25 سالہ بیٹا شدید زخمی ،ملزم نے اپنا گلا بھی کاٹ لیا،حالت تشویشناک
لودھراں( خصوصی رپورٹ)اڈہ شاہنال میں باپ نے چھری سے بیٹے اور بیٹی کا گلا کاٹ دیا ،23 سالہ بیٹی جاں بحق، 25 سالہ بیٹا شدید زخمی ،ملزم نے اپنا گلا بھی چھری سے کاٹ لیا، حالت تشویشناک ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ذہنی معذور جبکہ بیٹا بیٹی پولیو کے مریض ہیں،چل پھر نہیں سکتے تھے۔ایم ایس ڈاکٹر اورنگزیب کے مطابق زخمی باپ بیٹے کو وینٹی لیٹر پر شفٹ کردیا ہے، ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے ،بیٹے محمد اعجازکے مطابق والد ذہنی مریض ہیں اور ان کا مقامی ڈاکٹر سے علاج چل رہا تھا، آج ان کا بھانجا فوت ہوا تو اس وجہ سے والد شدید صدمے میں تھا۔