لاہور، ہمسائے نے پڑوسی کی گردن کاٹ کر قتل کر دیا

مقتول کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی، ملزم صفدر واردات کے بعد فرار ہوگیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹائو ن میں ہمسائے نے نامعلوم وجوہات پر پڑوسی کی گردن کاٹ کر قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی، ملزم صفدر واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے مقتول کی لاش مردہ منتقل کر دی گئی، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کر لئے ۔پولیس کے مطابق ملزم واردات کرکے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔