سٹاک ہوم (یواین پی)سویڈش سکیورٹی سروس سے منسوب ایک بیان، جس میں سویڈش اتھارٹی فار سپورٹ آف ریلیجیئس پارٹیاں کو مخاطب بنایا گیا، میں کہا گیا ہے کہ امام علی سینٹر جو شمالی سٹاک ہوم میں شیعہ مسلمانوں کے لیے نورڈک علاقے کی سب سے بڑی مسجد چلاتا ہے، کو ایرانی حکومت کی طرف سے جاسوسی کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سویڈش سکیورٹی سروس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے مذکورہ مرکز کو سویڈن کی سلامتی اور سویڈن میں ایرانی کمیونٹی کے افراد کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا ہے۔